فوج اور عدلیہ سمیت نفرت انگیز تقاریر نشرکرنے پر ٹی وی چینلز کو نوٹس

فوج اور عدلیہ سمیت نفرت انگیز تقاریر نشرکرنے پر ٹی وی چینلز کو نوٹس

اسلام آباد(آن لائن)پمرا نے پاک فوج ، عدلیہ اور دیگر ریاستی اداروں کیخلاف نفرت انگیزی والے پروگرامز و تقاریر نشر کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے نجی ٹی وی چینلز کو انتباہ جاری کردیا۔پمرا نے کہا ہے کہ نجی ٹی وی چینلز ضابطہ اخلاق کی پاسداری نہیں کررہے ،کوئی ٹی وی چینلز ایسا کوئی مواد نشر کرے جس میں ریاستی اداروں اور یا مذہب کے خلاف بات ہو وہ ناقابل برداشت ہے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ کسی صورت ایسا مواد نشر نہیں کیا جائے گا ۔ کسی جماعت کا شخص یا اشتہار بھی نشر نہیں کیا جاسکتا جس میں کسی شخص یا ادارے کو تضحیک کا نشانہ بنایا جارہا ہو۔پمرا نے مراسلے میں مزید کہا کہ خلاف ورزی کرنیوالے ٹی وی چینلز کو بغیر کسی نوٹس یا سماعت کے سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

چینلز کو نوٹس

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...