نوازشریف کی لاہورآمد،فضائی مسافروں کیلئے ہدایات جاری

نوازشریف کی لاہورآمد،فضائی مسافروں کیلئے ہدایات جاری

لاہور (آئی این پی) نوازشریف کی لاہورآمد پر فضائی مسافروں کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں،سابق ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائے جانے کے بعدوزیرِاعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز ر (آج) جمعہ کو لندن سے واپس پاکستان آ رہے ہیں ،ان کی آمد پر انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔مریم نواز کی جانب سے لندن سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا تھا وہ جمعے کی شام لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں گے۔ ذ را ئع ایئر پو رٹ انتظا میہ کے مطا بق بیرون ملک جانیوالے مسافروں کوفلائٹ شیڈول سے کم ازکم6گھنٹے پہلے آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق مسافروں کوبذریعہ شٹل سروس ایئرپورٹ تک پہنچایا جائیگا،شٹل سروس بھٹہ چوک،گجومتہ سے فراہم کی جائے گی جبکہ محفوظ پارک اورنیازی شہیدچوک سیبھی شٹل سروس فراہم کی جائے گی

ہدایات جاری

مزید : کراچی صفحہ اول