راولپنڈی ، ن لیگی کارکنا کے حوصلے بلند ، ریلیاں لاہور لیجانے کیلئے کمیٹیاں قائم

راولپنڈی ، ن لیگی کارکنا کے حوصلے بلند ، ریلیاں لاہور لیجانے کیلئے کمیٹیاں ...

اسلام آباد (سید گلزار ساقی سے) مسلم لیگ کے سربراہ میاں نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی پر استقبال کے لیئے راولپنڈی اسلام آباد سمتی دیگر اضلاع سے ہزاروں متوالے لاہور روانہ ہوں گے ریلیاں ہر صورت لاہور جائیں گی، کارکنوں کے حوصلے بلند کر دیئے گئے راولپنڈی میں ن لیگ کے متعدد دفاتر میں سے گرفتاریوں کے ڈر سے کارکنوں کی کمی ہو گئی کئی راہنما خفیہ جگہوں پر چھپ گئے ،حنیف عباسی،چوہدری تنویر،چوہدری دانیال،ملک ابرار، طارق فضل چوہدری نے کارکنوں کو لاہور لیجانے کے لیئے اپنی اپنی نگرانی میں کمیٹیاں قائم کر دیں ہر کارکن کا ریکارڈ ہو گا ، لاہور میں گرفتاریاں ہوں یا ڈنڈے پڑیں ن لیگ کے کارکنان نے لاہور پہنچنے کی اپنے راہنماؤں کو یقین دہانی کروا دی ، پہلے سے گرفتار کارکنوں کی ضمانتوں پر رہائی شروع ہو گئی تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کو نیب عدالت سے زاء ہونے پر وہ گرفتاری دینے کے لیئے آج لاہور ایئر پورٹ پر آرہے ہیں اُن کے فقید المثال استقبال کے لیئے مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہبازشریف اور سنیئر راہنماؤں کی حمزہ شہباز،شاید خاقان عباسی،چوہدری تنویر خان ، سعد رفیق دیگر راہنماؤں نے اعلان کیا تھا جس پر پورے ملک سے بعض سنیئر راہنما اسلام آباد اور لاہور پہنچ رہے ہیں جبکہ صوبہ بھر سے ریلیوں کی شکل میں ن لیگ کے کارکنان لاہور جاءٰں گے اس سلسلہ میں ن لیگی قیادت اور اُن کے نامزدہ کردہ امیدواروں سمیت ضلعی اور تحصیلوں کے رہنماؤں نے بھر پور تیاریاں کر لی ہٰں کارکنوں کو لاہور پہنچانے کے لیئے با قاعدہ ریکارڈ مرتب کیا جائے گا تاکہ اگر لاہور یا کسی بھی شہر کی پولیس گرفتاریاں کرتی ہے تو اُن کی ضمانتوں کا بندوبست بھی قیادت کریگی ادھر راولپنڈی اسلام آباد سے بھی قافلے بذریعہ موٹر وے اور جی ٹی روڈ لاہور روانہ ہوں گے اس سلسلہ میں ن لیگ راہنما ؤں نے گاڑیوں کی بکنگ کر لی ہے اور اُن کو ایڈوانس رقوم بھی دے دیں گئی ہیں تاکہ کسی بھی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے ادھر راولپنڈی میں ن لیگ کے دفاترز میں الیکشن مہم مانند پڑ چکی ہے کیونکہ کیپٹن(ر) صفدر کی گرفتاری کے موقع پر رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف درج مقدمات میں پولیس نے گرفتاریوں کا سلسسلہ شروع کر رکھا ہے جس پر ن لیگ کے مختلف دفاترز پر چھاپے مارے گئے تھے جبکہ پہلے سے گرفتار لیگ کارکنوں کو اڈیالہ جیل کی بجائے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا اور ان کی گرفتار شدہ کارکنوں میں درجنوں کی عدالتوں سے ضمانت منظور ہو چکی ہیں اور ان کی رہائی کاسلسلہ جاری ہے معلوم ہوا ہے کہ اعلیٰ قیادت نے کارکنوں کو ہدایت دیں ہیں کہ گرفتاریوں سے محفوظ ہو کر لاہور پہنچ جائیں تاکہ میاں نواز شریف مریم نواز کا فقید المثال استقبال کیا جا سکے۔

Back

مزید : کراچی صفحہ اول