سزا یافتہ کو گرفتر کرنا فرض ،باپ بیٹی کو ایئر پورٹ سے نہیں نکلنے دیا جائے گا : علی ظفر

سزا یافتہ کو گرفتر کرنا فرض ،باپ بیٹی کو ایئر پورٹ سے نہیں نکلنے دیا جائے گا : ...

اسلام آباد (آئی این پی)نگران وزیر اطلاعات علی ظفر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف عدالتی فیصلہ ہے گرفتار ہونا ہو گا، یہ نہیں ہو سکتا کہ انہیں لاہور میں پھرنے دیں، نواز شریف مریم نواز کو اپیل کا حق ہے یہ سب قانونی مرحلہ ہے۔ جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کو لاہور ایئرپورٹ سے ہی گرفتار کرنے کا فیصلہ کے حوالے سے نگران وزیر اطلاعات علی ظفر نے کہا کہ باپ بیٹی کو ایئرپورٹ سے نہیں نکلنے دیا جائے گا، نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف عدالتی فیصلہ ہے گرفتار ہونا ہو گا، سزا یافتہ کو گرفتار کرنا فرض ہے، یہ نہیں ہو سکتا کہ انہیں لاہور میں پھرنے دیں، پنجاب حکومت اور انتظامیہ بدامنی پیدا نہیں ہونے دے گی، نیب کو ایسی سہولیات ملنی چاہئیں کہ سب کچھ باعزت طریقے سے ہو، انتخابات کی طرف بڑھ رہے ہیں،25جولائی کو الیکشن ہیں، یہ کہنا غلط ہے کہ مخصوص لوگوں کا احتساب ہورہا ہے، نواز شریف اور مریم نواز کو اپیل کا حق ہے یہ سب قانونی مرحلہ ہے۔

علی ظفر

مزید : کراچی صفحہ اول