جان سے مارنے کی دھمکیوں میں اضافہ ، وزارت داخلہ سکیورٹی بڑھائے : چیف الیکشن کمشنر

جان سے مارنے کی دھمکیوں میں اضافہ ، وزارت داخلہ سکیورٹی بڑھائے : چیف الیکشن ...

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی،آن لائن)چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر)سرداررضا نے وزارت داخلہ سے سکیورٹی مانگ لی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سرداررضا نے سول آرمڈ فورسز کو ایک درخواست لکھی ہے ،جس میں انہوں نے موقف اپنایا کہ کافی عرصے سے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں اور پشاور حملے کے بعد ان میں اضافہ ہوگیا ہے لہٰذا سکیورٹی کیلئے ایف سی اورپولیس کے دستے دیئے جائیں،۔چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے درخواست سول آرمڈ فورسز کے ونگ میں جمع کرائی گئی جو ان کے سٹاف افسر خود درخواست لے کر وزارت داخلہ پہنچے۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے چیف الیکشن کمشنر کو فول پروف سکیورٹی دینے کے احکامات جاری کر دیئے۔

چیف الیکشن کمشنر

مزید : کراچی صفحہ اول