اڈیالہ جیل اندروگردونواح میں سرچ آپریشن،سکیورٹی بڑھادی گئی

اڈیالہ جیل اندروگردونواح میں سرچ آپریشن،سکیورٹی بڑھادی گئی

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) اڈیالہ جیل کے اندر اور گرد و نواح میں سرچ آپریشن کے بعد اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی، تفصیلات کے مطابق میاں نواز شریف اور مریم نواز کی پاکستان آمد اور گرفتاری سے قبل پولیس اور لاء اینڈ آرڈر والے اداروں نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل انتظامیہ کے ساتھ ملکر سر چ آپریشن کیا جیل کے تمام درجات کو واضع طریقے سے چیکنگ کی گئی معلوم ہوا ہے کہ جیل کے اندر سے کچھ نہیں ملا ،البتہ جیل کے ارد گرد کے مختلف علاقوں سے بھاری اسلحہ برآمد کیا گیا ہے جیل کے اندر سرچ آپریشن کرنے والوں میں رینجرز، پاک فوج کے جوان،سی ٹی ڈی، پولیس ،سپیشل برانچ اور جیل پولیس شامل تھی۔

مزید : کراچی صفحہ اول