جھوٹ کی سیاست کے قائل نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں : آفتاب شیر پاؤ

جھوٹ کی سیاست کے قائل نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں : آفتاب شیر پاؤ

شبقدر (نمائندہ خصوصی) شبقدر حلقہ این اے 23ا و ر پی کے60پر جماعت اسلامی نے قومی وطن پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا ۔ مجلس عمل کے امیدواروں کو سپورٹ کرنے کے بجائے قومی وطن پارٹی کے امیدواروں کو سپورٹ کرئینگے امیر جماعت اسلامی پی کے 60حاجی بخت محمد نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ جماعت اسلامی اور قومی وطن پارٹی کے مشترکہ انتخابی جلسے میں فیصلہ سنا دیا ۔ شبقدر حواجہ اوس میں مشترکہ انتخابی جلسے میں قومی وطن پارٹی کے مرکزی چئیرمین افتاب احمد خان شیرپاؤ ، پی کے 60سے قومی وطن پارٹی کے امیدوار بابر علی مہمند سمیت جماعت اسلامی کے کثیر تعداد میں کارکنوں نے مقامی امیر کے فیصلے پر لبیک کہ دیا ۔ اس موقع پر قومی وطن پارٹی کے چئیرمین آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے انتخابی جلسے سے اپنے خطاب میں کہا کہ شبقدر کی ترقی کیلئے جماعت اسلامی کے ساتھ مشترکہ جدوجہد کرئینگے۔ انتخابی معرکے میں جماعت اسلامی کے اس حمایت پر انہیں مایوس نہیں ہونے دینگے، مہمند ڈیم کی تعمیر سے شبقدر اور مہمند قوم ترقی کی راہ پر گامزن ہونگے، ہم نے جس جس کو ٹکٹ دیا ہیں ان کا ماضی صاف ہیں، ہم لوٹو کے بجائے اپنے کارکنوں کو ٹکٹس دیتے ہیں، ان خیالات کا اظہار قومی وطن پارٹی کے مرکزی چےئرمین اور این این 23 کے امیدوار افتاب احمد خان شیرپاؤ نے خواجہ اوس میں جماعت اسلامی کے امیر خلقہ پی کے 60 حاجی بخت محمد کی جانب سے منعقدہ ایک بڑی جلسہ عام سے حطاب کے دوران کہیں، اس موقع پر قومی وطن پارٹی کے ضلعی رہنماء اور پی کے 60 کے امیدوار بابر علی خان مہمند، جماعت اسلامی شبقدر کے امیر حاجی بخت محمد، قومی وطن پارٹی شبقدر کے چےئرمین فیاض خان ایڈوکیٹ، جماعت اسلامی شبقدر کے جنرل سیکرٹری تاج محمد خان، سمیت دیگر نے بھی حطاب کیا، اس موقع پر حاجی بخت محمد امیر جماعت اسلامی شبقدر نے کہا کہ علاقے کے وسیع تر قومی مفاد کی خاطر قومی وطن پارٹی سے اتحاد کا فیصلہ کیا گیا ہیں، انشاء اللہ انتحابات میں افتاب احمد خان شیرپاؤ اور بابر علی خان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائینگے، افتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ شبقدر کی ترقی کیلئے کام کیا ہیں، آئندہ بھی کرتے رہینگے، ہم جھوٹ پر مبنی سیاست نہیں کرتے بلکہ عملی سیاست اور عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، شبقدر میرا گھر ہیں، اور یہاں کے ہر فرد کو ذاتی طور پر جانتا ہو، شبقدر کے عوام نے ہمیشہ قومی وطن پارٹی کے حق میں فیصلہ اور ووٹ دیا ہیں، اور میں بھی وعدہ کرتا ہو کہ شبقدر کے عوام کو گیس گھر گھر تک پہنچاونگا، یہاں پر صاف پانی، سکولوں، اور ہسپتالوں، سمیت سڑکو ں کو جال بچاؤنگا، شبقدر کے عوام کی محرومیوں کا آزالہ کرونگا، ہم نے جس جس امیدوار کو ٹکٹس دئے ہیں ان کا ماضی صاف ہیں، وہ لوٹے نہیں ہیں، اس موقع پر انہوں نے جماعت اسلامی کے امیر کے مدبرانہ فیصلوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ شبقدر کے جماعت اسلامی کو مایوس نہیں ہونے دینگے۔

صوابی (بیورورپورٹ) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے پر امن ماحول کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ نگران حکومت اپنی تمام تر توجہ امن و امان کے قیام پر مرکوز کرے تاکہ انتخابی عمل میں عوام کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔ان خیالات کا اظہارانھوں نے جلسئی ضلع صوابی میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر قومی وطن پارٹی کے مرکزی و صوبائی قائدین ،ضلعی عہدیدار اور ضلع کے مختلف حلقوں کیلئے پارٹی کے نامزد امیدوار بھی موجود تھے۔آفتاب شیرپاؤ نے نگران حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بد امنی کی کیفیت کو دور کرنے اوربہتر سیکورٹی انتظامات کی فراہمی کی یقین دہانی کیلئے اپنا کردار ادا کرے تاکہ آنے والے انتخابات میں عوام کی بھاری اکثریت اپنی حق رائے دہی کا پر امن طریقے استعمال کر سکے۔انھوں نے کہا کہ ہمارا خطہ موجودہ حالات میں نازک صورتحال سے گزر رہا ہے اور یہاں کے باسیوں کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے جس سے نمٹنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو سیاست سے بالا تر ہوکر خطہ پر پائیدار امن کے قیام اور عوامی مفاد کیلئے سوچنا ہو گا۔انھوں نے کہا کہ فاٹا کا خیبر پختونخوا کے ساتھ انضمام کے بعد ہمارا صوبہ ملک کا دوسرا بڑا صوبہ بن گیا ہے اور اس سے پختونوں کا اپنے حقوق کیلئے ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہو کر ان کی آوازکو بھی تقویت ملی۔انھوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی پہلے کی طرح پختونوں کو متحد کرنے کیلئے اپنا کردار دا کریگی اور ہم چاہتے ہیں کہ پختون اپنے حقوق کیلئے ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہوں تاکہ وہ مرکزی سطح پر ایک موثر آواز بن کر اپنے حقوق کی دفاع کرسکے۔انھوں نے صوبہ میں جاری ناروا بجلی کی لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا صوبہ اپنی ضرورت سے زیادہ بجلی پیدا کرتا ہے لیکن پھر بھی ان کی حقوق کی پامالی کی جار ہی ہے اور ان کو ان کے حصے کی بجلی سے بھی محروم رکھا جارہا ہے جوکہ کھلی آنکھ میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔انھوں نے کہا کہ پختونوں کے ساتھ کوئی بھی ناروا سلوک اور ناانصافی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور اگر ایسا کیا گیا تو قومی وطن پارٹی اس کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔انھوں نے کہا کہ پختون قوم آنے والے انتخابات میں اپنے لئے باشعور ،دانشمند اور دوراندیش قیادت کا انتخاب کرے تاکہ وہ صحیح معنوں میں ان کے مسائل کو سمجھ کر ان کے مشکلات کو دور کرنے سمیت ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

مزید : کراچی صفحہ اول