خیبر ، الحاج شاہ جی گل کے اہم ساتھی قاری سید عالم شنواری کو قتل کر دیا گیا : ساتھی زخمی

خیبر ، الحاج شاہ جی گل کے اہم ساتھی قاری سید عالم شنواری کو قتل کر دیا گیا : ...

ضلع خیبر ( بیورورپورٹ ) لنڈی کوتل شنواری سے تعلق رکھنے والے الحاج شاہ جی گل کارواں کے اہم رہنماء قاری سیدعالم شنواری پشاوربورڈ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق۔ صوبہ خیبرپختونخوا کی دارالحکومت پشاور کے علاقہ بورڈ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے الحاج کاروان کے اہم رہنماء قاری سیدعالم شنواری جاں بحق جبکہ ساتھی فہدخان شنواری زخمی ہوگئے ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد دونوں کو زخمی حالت میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا جہاں پرہسپتال انتظامیہ نے قاری سیدعالم شنواری کی موت کی تصدیق کردی اور فہدخان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال میں داخل کرادیا گیاواقعے کے دوران قاری سیدعالم شنواری کے ہمراہ الحاج کاروان کے ایک اور رکن طیب خان شنواری بھی موجود تھے جنہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ناصرباغ روڈ پر گاڑی کا پیچھا کرتے ہوئے مسلح موٹرسائیکل سوار نے الحاج کاروان کے قاری سیدعالم شنواری کے سر پر پستول سے فائرنگ کرکے گولیاں داغ دیں واقعے کے فورا'' پولیس اہلکار بھی موقعہ پر پہنچ گئے جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم اس کی موت واقع ہوچکی تھی اطلاع ملتے ہی الحاج کاروان کے رہنما وسابق ایم این اے الحاج شاہ جی گل آفریدی کارکنوں کے ہمراہ حیات آبادمیڈیکل کمپلیکس پہنچ گئے بعدازاں ایمبولینس کے ذریعے قاری سیدعالم شنواری کی میت پوسٹ مارٹم کیلئے خیبرٹیچنگ ہسپتال پشاور منتقل کردی گئی اور پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اور عینی شاہدین سے تفصیلات اکٹھے کئے قاری سید عالم شنواری کی موت کی خبر پورے لنڈی کوتل اور جمرود میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور سوشل میڈیا پر قاری مرحوم کی تصویر بمع خبر پوسٹ ہونے لگی جس سے پورے حلقے میں سیاسی اور انتخابی ماحول پھیکا اور سرد ہونے لگا اس افسوس ناک واقعہ کے بعد الحاج شاہ جی گل نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے دو روزہ سوگ کا علان کرتے ہوئے تمام انتخابی سرگرمیاں معطل کر دیں جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار نورالحق قادری اور سابق سینیٹر حافظ عبدالمالک قادری نے بھی واقعہ کی مذمت کی اور تحقیقات کا مطالبہ کیا جبکہ انہوں نے بھی اس غم میں شریک ہونے کے لئے تین دن سوگ کا اعلان کیا اور اپنے دفاتر پر سیاہ جھنڈے لگانے کی ہدایت کردی جماعت اسلامی کے رہنماء مردا حسین آفریدی نے بھی قاری سید عالم کو قتل کئے جانے کی پر زور الفاظ میں مذمت کی اور واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تاکہ ملزموں کی نشاندہی ہو سکے اور ان کو کیفرکردار تک پہنچایا جا سکے پی ٹی آئی خیبر کے نائب صدر شاہ حسین آفریدی نے بھی واقعہ کی مذمت کی ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول