عام انتخابات، 17ہزار پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار

عام انتخابات، 17ہزار پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار

اسلام آباد (آن لائن) اگلے عام انتخابات کے موقع پر 17ہزار کے قریب پولنگ سٹیشنوں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جہاں پر انتخابات کے موقع پر سی سی ٹی کیمرے نصب کئے جائیں گے الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز ندیم قاسم کے مطابق اگلے عام انتخابات کے موقع پر پورے ملک میں مجموعی طور پر 85ہزار کے قریب پولنگ سٹیشن قائم کئے جائیں گے جن میں 17ہزار کے قریب پولنگ سٹیشنز انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں وہاں پر صوبائی حکومتوں کے تعاون سے سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہونگے اور پورے روز کے انتخابی عمل کو ریکارڈ کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ انتہائی حساس پولنگ سٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا عمل جاری ہے اور مقررہ ٹائم فریم تک سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا جائے گا ۔

حساس قرار

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...