عوام کتاب پر مہر لگا کر کرپٹ سیاستدانوں سے بدلہ لینگے،رضا شاہ

عوام کتاب پر مہر لگا کر کرپٹ سیاستدانوں سے بدلہ لینگے،رضا شاہ

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)عوام ملک کو لوٹنے والوں کا پچیس جولائی کو ووٹ کے زریعے احتساب کرے گی ان خیالات کا اظہار متحدہ مجلس عمل pp17 کے امیدوار رضا احمد شاہ نے یونین کونسل 25 میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ عوام کتاب پر مہر لگا کر کرپٹ سیاستدانوں سے بدلہ لے گی ۔ متحدہ مجلس عمل کے علاوہ کسی جماعت کے پاس دیانتدار قیادت میسر نہیں ہے ۔ حکومت کی باریاں لگانے والے عوام اور ملک کے ساتھ مخلص نہیں۔غریب نان شبینہ کو ترستے رہے اور حکمرانوں نے گل چھرے اڑائے۔ہسپتالوں میں مریض وں کو دوا میسر نہیں عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہی ہے گیس بجلی کی لوڈ شیڈنغ وبال جان بن چکی لیکن حکمرانوں نے صرف فائیلوں کا پیٹ اور پنی جیبیں بھریں۔متحدہ مجلس عمل اقتدار میں آ کر عوام کے دکھوں کا مداوا کرے گی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...