چکوال،ویگن میں غیرقانونی سلنڈرنصب کرنے پر ڈرائیور گرفتار

چکوال،ویگن میں غیرقانونی سلنڈرنصب کرنے پر ڈرائیور گرفتار

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پٹرولنگ پولیس پڑھال نے ویگن کے اندر غیر قانونی گیس سلنڈر نصب کرنے پر گاڑی کو قبضہ میں لیکر ڈرائیور کو گرفتار کر کے ڈھڈیال پولیس کے حوالے کر دیا۔ اے ایس آئی شیراز احمد نے جسے ڈرائیور انعام الحق ولد امیر سلطان چلا رہا تھا ، جانچ پڑتال کے دوران گاڑی کی پچھلی اور آخری سیٹ کے نیچے دو عدد غیر قانونی گیس سلنڈر نصب کر رکھے تھے جس کا ڈرائیو کوئی اجازت نامہ پیش نہ کر سکا۔ سب انسپکٹر محمد اسلم نے مقدمہ درج کر کے گاڑی قبضہ میں لے لی اور ڈرائیور کو جوڈیشل حوالات بھیجو ادیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...