اٹک میں فول پروف سکیورٹی یقینی بنائیں گے،ڈی پی او

اٹک میں فول پروف سکیورٹی یقینی بنائیں گے،ڈی پی او

اٹک (نمائندہ پاکستان)فول پروف سیکورٹی انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ڈی پی او اٹک حسن اسد علوی اپنے مصمم ارادے اور پرفیشنل ازم کیساتھ ملک دشمن عناصر کو شکشت دینگے ڈی پی او اٹک تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک حسن اسد علوی نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں الیکشن 2018 کے متعلق سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈی پی او اٹک حسن اسد علوی نے حالیہ دہشت گردی کے واقعہ کے بعد ضلع کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر انہوں نے تمام افسران سے اس عزم کا عیادہ کیا کہ وطن عزیز کی بقاء اور استحکام کی خاطر اپنے خون کا آخری قطرہ تک بھی بہانے سے گریز نہیں کیا جائے گا۔الیکشن کے پر امن انعقاد کیلئے کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کیا جائے گا۔تمام امیدوراوں کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے گا اور کارنر میٹنگ میں شریک ہونے والے تمام شرکاء کو فردا فردا چیکنگ کے بعد اندر جانے کی اجازت دی جائے گی۔ڈی پی او اٹک نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے عزم ہمالہ سے بلند ہیں اور حوصلہ چٹانوں سے زیادہ مضبوط ہے انشاء اللہ ضلع بھر میں کسی دہشت گردی یا عفریت پسندی کی اجازت ہرگز نہ دی جائے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر