مسلم لیگ ن ہاردیکھ انتشار پھیلانا چاہتی ہے،راشد حفیظ

مسلم لیگ ن ہاردیکھ انتشار پھیلانا چاہتی ہے،راشد حفیظ

راولپنڈی (جنرل رپورٹر )صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 16 سے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار سابق ایم پی اے راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو اپنی ہار نظر آ رہی ہے اس لئے وہ ملک میں انتشار پھیلا کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے . پوری دنیا حیران ہو رہی ہے کہ ملک کی اعلی عدلیہ سے سزا یافتہ فرد کا ہیرو کی طرح استقبال کیا جا رہا ہے . ن لیگیوں کے یہ رویے ملک سے قانون ، انصاف اور آئین کے تقدس کو ختم کر رہے ہیں . تحریک انصاف ان رویوں کو ختم کرکے ایک نیااور بدلا ہوا پاکستان بنائے گی جس کی بھر پور تائید و حمایت آپ عوام نے 25 جولائی کو کرنی ہے . انہوں نے یہ بات اپنے حلقہ انتخاب کی مختلف یونین کونسلوں میں کارنر اجلاسات سے خطاب کرتے ہوئے کہی . انہوں نے کہا کہ عالمی میڈیا ، جس میں نواز شریف اینڈ کمپنی کی کرپشن بے نقاب ہوئی ، کو کسی نے نہیں کہا تھا کہ وہ ایسا کریں بلکہ کرپشن اتنی زیادہ تھی کہ وہ چھپائے نہ چھپ سکی اور پاکستان کی عدلیہ نے تاریخ میں پہلی مرتبہ کرپٹ حکمرانوں پر ہاتھ ڈالا ہے . انہو ں نے کہا کہ کرپشن کے ذریعے ملک اور عوام کو لوٹنے والے اب ملک میں انتہائی غلط اور خطر ناک رویوں کو فروغ دے رہے ہیں . عوام ایسے قانون شکنوں سے دور رہیں . راجہ راشد حفیظ نے کہا کہ اب عوام کا شعور بیدار ہو چکا ہے اور وہ کرپٹ اور استحصالی سیاسی نظام کو ختم کرنے کا عزم کر چکے ہیں . 26 جولائی کو پاکستان تحریک انصاف کی جیت پاکستان اور پاکستان کے عوام کی جیت ہو گی .

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر