آزاد امیدوار ملک حمید اکبر خان کی حمایت کرتے ہیں،یوسف شاہ
اٹک (نمائندہ پاکستان)مولانا سمیع الحق جمعیت علماء السلام کے پرسنل سیکٹری مولانا سید یوسف شاہ ، موالانا طاہر عقیل اعوان صدر راولپنڈی ڈویذن ،پاکستان علماء کونسل ، مولانا اشرف علی امیر اشاعت توحید و سنت پنجاب نے مقامی ہوٹل می ہونے والے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اپنی جماعت کے تمام ساتھیوں سمیت پی پی ون سے آزاد امیدوار ملک حمید اکبر خان کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا اکابرین نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل ملک حمید اکبر کو مکمل سپورٹ کرے گے انہوں نے کہا کہ ختم بنوت کے معاملہ پر حمید اکبر نے آواز بلند کی اور ہمارے ساتھ احتجاج میں شامل ہوئے 25جولائی کو جیت ملک حمید اکبر کی ہو گی گھر گھر جا کر ملک حمید اکبر کے لیے ووٹ مانگے گے ملک حمید اکبر خان نے علماء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان علما ء کونسل کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا پی پی ون سے منتخب ہونے کے بعد لوگوں کے مسائل حل کروں گا ۔
Ba