ملک کو اسوقت نڈر،بیباک،مخلص قیادت کی ضرورت ہے،بلال لالی

ملک کو اسوقت نڈر،بیباک،مخلص قیادت کی ضرورت ہے،بلال لالی

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) ملک کے روشن مستقبل کے لئے نڈر، بیباک اور مخلص قیادت کا انتخاب وقت کی اہم ضرورت ہے چوہدری نثار علی خان نے ہمیشہ ملک کے بہترین مفاد میں فیصلے کیے ان خیالات کا اظہار سماجی و سیاسی رہنما چوہدری بلال لالی نے ورکرز کے اجلاس سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ باشعور عوام جھوٹے دعوے کرنے والوں کے جھانسے میں نہ آئیں گے فخر پوٹھوار چوہدری نثار علی خان کی محبت کی خوشبو چار سو پھیل چکی ہے سابقہ ادوارکے ترقیاتی کام علاقے کی ترقی کی درخشاں مثال ہیں انہوں نے علاقے کو پسماندگی کی دلدل سے نکال کر ترقی یافتہ علاقوں کی صف میں شامل کیا، دور دور تک کوئی ان کا ثانی نہیں ہے، علاقے کی عوام تعمیر و ترقی کے دور کو آگے بڑھانے اور ان کی کامیابی کے لئے دن رات ایک کر دیں گے 25 جولائی کا دن ان کی فتح کے لئے سجے گا ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے ان کی کامیابی ہمارے لئے مشن سے کم نہیں چوہدری بلال لالی نے کہا کہ 35سالہ دور میں انہوں نے ہمیشہ اصولی سیاست کو فروغ دیا وہ کسی کے ایجنڈے پر کام نہیں کرتے ان کا ایجنڈا حلقے کی عوام کی خدمت کے سوا کچھ نہیں ، یہ الزامات غلط اور لغو ہیں کہ وہ کسی کے رابطے میں نہیں ہاں ان کا رابطہ حلقے کی غیور اور باشعور عوام سے ضرور ہے جو ان کی کامیابی کا راز ہے وہ عوام میں سے ہیں اورانہوں نے جینا مرنا اپنے عوام کے لئے وقف کر رکھا ہے25 جولائی جیب کی کامیابی حلقے کی عوام کی کامیابی ثابت ہو گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...