انتخابات میں اینٹی رائٹ فورس استعمال کرینگے،ڈی پی اوچکوال

انتخابات میں اینٹی رائٹ فورس استعمال کرینگے،ڈی پی اوچکوال

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او عادل میمن نے پولیس لائن آفسر کو حکم دیا کہ وہ 25منٹ کے اندر ابھی حال ہی میں تشکیل دی جانے والی اینٹی رائٹ فورس کو لے کر چوآسیدنشاہ چوک پہنچے ڈی پی او عادل میمن نے چوآسیدنشاہ چوک پر پوزیشن لی ہوئی تھی لائن افسر نعیم فورس کو لے کر مقرر وقت کے اندر موقع پر پہنچ گئے ڈی پی او عادل میمن نے اینٹی رائٹ فورس کی اس کارکردگی کا اطمینان کا اظہار کیا اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے عام انتخابات میں اس فورس کا استعمال کیا جائے گا اور انشاء اللہ پورے ضلع چکوال میں ایسا پر امن ماحول فراہم کیا جائے گا تا کہ ہر ووٹر اپنی مرضی کے مطابق اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکے اور شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جائے گا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر