نوازشریف،مریم نوازکا فقیدالمثال استقبال کرینگے،خواجہ غلام رسول
مظفرآباد(بیورورپورٹ)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خواجہ اعظم رسول اور مسلم یوتھ ونگ سٹی کے صدر ارم قریشی نے کہاہے کہ قائد میاں محمد نواز شریف اورمریم نواز کا آج فقید المثال استقبال کرینگے۔ ہم گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے ۔ نادیدہ قوتوں کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہونگے۔ خلائی مخلوق عوام کے سمندر کے آگے بہہ جائے گی۔ گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ قائد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے حکم پر قیادت کیلئے ہر اقدام اٹھائیں گے۔ مسلم لیگ ن کا راستہ روکنا مشکل ہے عوام ایک بار بھرمسلم لیگ کو کامیاب کرینگے۔