پولیس یوسی35ن لیگ کے صدرکوگرفتار کرنے میں ناکام

پولیس یوسی35ن لیگ کے صدرکوگرفتار کرنے میں ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی ( جنرل رپورٹر) راولپنڈی پولیس یونین کونسل 35 سے مسلم لیگ ن کے صدر شیخ شیراز کو گرفتار کرنے میں ناکام ہو گئی ۔ گزشتہ روز شیخ شیراز پولیس کو چکما دے کر بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے راولپنڈی پولیس نے امام باڑہ چوک پر شیخ شیرازکو گرفتار کرنے کیلئے کا ان کا تعاقب کیا جس میں وہ انہیں گرفتار کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے ۔ا پنے ایک بیان میں شیخ شیراز نے کہا ہے کہ میں نواز شریف کا سپاہی ہوں اور مریم نواز کا بھائی ہوں نہ ڈرنے والاہوں نہ بکنے والا ہوں پولیس اور انتظامیہ جتنا مرضی زور لگا لیں ہم نواز شریف کے مشن کو جاری رکھیں گے اور ووٹ کو عزت دلوا کر رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کی ایماء پر ن لیگ کے کارکنوں کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں پنڈی کے سیاسی یتیم شیخ رشیداور انتظامیہ کو میں وارننگ دیتا ہوں کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہیں ۔ 25 جولائی کو شیخ رشید کی سیاست کا پوسٹ مارٹم کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ آج اپنے قائد نواز شریف کا استقبال کرنے ایک بہت بڑا قافلہ لے کر جاؤں گا انتظامیہ جتنی مرضی رکاوٹیں کھڑیں کریں ہمارا راستہ نہیں روک سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن صفدر کا جس طرح سے استقبال کیا گیا وہ تاریخ میں لکھا جائے گا ۔ انتظامیہ کی جانب سے پرامن کارکنوں پر جو مقدمات درج کئے گئے ہیں ہم ان سے ڈرنے والے نہیں ہیں اور آج ہر حال میں اپنے قائد کا استقبال کرنے لاہور جاینگے ۔