جموں و کشمیر انجمن طلباء اسلام منگلا میرپور کا انتخابی اجلاس ،تنظیم سازی مکمل

جموں و کشمیر انجمن طلباء اسلام منگلا میرپور کا انتخابی اجلاس ،تنظیم سازی ...

مظفرآباد(بیورورپورٹ) جموں و کشمیر انجمن طلباء اسلام شاخ منگلا میرپور کا انتخابی اجلاس گزشتہ روز منگلاہیملٹ میں ہوا۔ناظم جموں و کشمیر انجمن طلباء اسلام شاخ منگلا عبدالقدیر رضوی نے اجلاس کی صدارت کی. اجلاس میں اتفاق رائے سے صاحب چک اور گلزار مدینہ ڈھوک یونٹ کی تنظیم سازی مکمل کر لی گئی۔ چوہدری ارسلان کو ناظم، اشتیاق مصطفائی کو نائب ناظم، احسن علی کو جنرل سیکرٹری،مبشر علی کو پریس سیکرٹری اور اسد علی کو فنانس سیکرٹری صاحب چک یونٹ منگلا منتحب کر لیا گیا۔جبکہ علی ضا کو ناظم ، ریحان الیاس کو نائب ناظم، تنویر حسین کو جنرل سیکرٹری، نبیل نذیر کو فنانس سیکرٹری اور نوید حسین کو پریس سیکرٹری گلزار مدینہ ڈھوک یونٹ منگلا منتخب کر لیا گیا۔اجلاس میں کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ناظممنگلا عبدالقدیر نے کہا کہ انجمن ظلباء اسلام اس ظلمت کے دور میں شمع کی مانند ہے۔جو آپ نوجوانوں کو اندھیروں سے روشنی کا سفر طے کروانے کا خوبصورت پلیٹ فارم ہے۔ انجمن طلباء اسلام کی نصف صدی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔ ہر تحریک کی کامیابی میں انجمن طلباء اسلام نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے۔انجمن نے دہشت گردی کی فضاء سے طلباء کو نکال کر عشق مصطفی کی شمع فروزاں کرنے میں مصروف عمل کر دیا۔ طلباء کے خیالات کو انتہا پسندی اور معاشرتی بے راہ روی سے نکال کر ااسلام کی اصل روح کی طرف متوجہ کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...