دنیا بھر میں یوم شہدائے کشمیر آج انتہائی عقیدت واحترام کیساتھ منایا جائیگا

دنیا بھر میں یوم شہدائے کشمیر آج انتہائی عقیدت واحترام کیساتھ منایا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(بیورورپورٹ)ریاست جموں وکشمیر کے دونوں اطراف، پاکستان کے چاروں صوبوں گلگت بلتستان سمیت دنیا بھر میں یوم شہدائے کشمیر آج انتہائی عقیدت واحترام ، قومی یکجہتی اس اس تجدید عہد کے ساتھ منایا جارہا ہے کہ جب تک کشمیر بھارت کے جابرانہ تسلط سے آزاد نہیں ہوتا ہماری پرامن جمہوری خود رو پودوں کی طرح اگنے والی تحریک آزاد ی آخری کشمیری آخری سانس تک جاری رہے گی ،13جولائی 1931 ء کو سرینگر جیل میں مقدمے کی سماعت کے دوران اللہ اکبر کی صدا ء میں شروع ہونے والے مقدس مشن کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے عام ہڑتال ہو گی کاروباری مراکز بند رہیں گے ، تمام ضلعی ، تحصیل ، سٹی مقامات پر جلسے جلوس ریلیاں ، احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے ،جبکہ مقبوضہ کشمیر میں 8 لاکھ قابض بھارتی افواج کے مظالم ، بدترین ریاستی دہشت گردی ، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ، کرفیو کے نفاذ ، پیلٹ گن کے استعمال ، کالے قوانین کے نفاذ پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو احتجاجی یاداشت ارسال کی جائے گی ،یوم شہدائے کشمیرکے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے میڈیاکے نمائندگان کو پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری ریکارڈ شوکت جاوید میر نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے دیرینہ حل طلب عالمی مسائل میں مسئلہ کشمیر کا باوقار منصفانہ حل چارٹر آف ڈیمانڈ سیکیورٹی کونسل کی منظور شدہ قراردادوں کے مطابق یک از ہے جب تک پاکستان اور بھارت کے درمیان عالمی قوتیں با اثر ممالک ثالثی کا کردار ادا نہیں کرتیں تب تک دوطرفہ مذاکرات سے اس کا حل جوئے شیر لانے کے مترادف ہے ، جس کی زندہ مثالیں انڈس واٹر ٹیرٹری، سیاہ چین سرکریک ، بگلہار ڈیم کے تنازعات دوطرفہ مذاکرات کے بجائے تیًسرے فریق کی مداخلت تک جا پہنچے ہیں ، تو اتنا بڑا مسئلہ جس کے لئے لاکھوں انسانوں کی زندگیاں لقمہ اجل بن چکی ہیں وہ کیسے حل ہو سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ اقدامات برائے بحالی اعتماد ،کمپوزٹ ڈائیلاگ دو طرفہ تجارت ، وفود کے تبادلے ، کشمیریوں کی خون ریزی روکنے ، جان و مال کی تباہی کے تحفظ میں بری طرح پٹ چکے ہیں ، پاک بھارت ڈیڈ لاک نیوکلیئر وار چھڑنے کا سبب بن سکتا ہے اس لئے لازم ہے کہ عالمی برداری مذاکراتی عمل شروع کرنے کے لئے بھارت پر دباؤ بڑھاتے ہوئے کشمیریو ں کو شمولیت کا ٹائم فریم دینے میں سنجیدگی کا کلیدی کردار ادا کریں ، شوکت جاوید میر نے کہا اس وقت مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج کا نفاذ اور اقوام متحدہ میں پیش ہونے والی سنگین خلاف ورزیوں کے دستاویزی شواہد پر مبنی رپورٹ نے بھارت کی سیاسی عسکری قیادت اور پالیسی سازوں کے ایوانوں میں بھونچال برپاء کر دی ہے جس کے بعد انہوں نے غیر اعلانیہ مقبوضہ کشمیر میں فوجی آپریشن کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اگرچہ آٹھ لاکھ فوج اور پیرا ملٹری ٹروپس کی تعیناتیوں کے بعد مزید کون سی کسر رہ جاتی ہے لیکن اس کے باوجود انہوں نے ہندو ، ہندی ، ہندوستان کے بنیاد پرست فارمولے پر قائم رہتے ہوئے نہتے پرامن کشمیریوں کی نسل کشی کے لئے اسرائیل سے اربوں روپے ڈالر کے دفاعی معاہدات کررکھے ہیں۔