شاہد خاقان عباسی کے کاغذات منظوری کے خلاف اپیل پر بینچ تشکیل

شاہد خاقان عباسی کے کاغذات منظوری کے خلاف اپیل پر بینچ تشکیل

اسلام آباد (آئی این پی) چیف جسٹس ثاقب نثار نے این اے 57 سے شاہد خاقان عباسی کے کاغذات منظوری کے خلاف اپیل پر بینچ تشکیل دے دیا۔ جمعرات کو سپریم کورٹ میں این اے 57 سے شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی منظورہونے کے خلاف اپیل دائر کی گئی۔ اپیل کے متن کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے کاغذات نامزدگی میں غلط بیان کی ۔ شاہد خاقان عباسی کے کاغذات منظورکرنے کا ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ چیف جسٹس نے شاہد خاقان عباسی کے کاغذات منظوری کے خلاف اپیل پر بینچ تشکیل دے دیا چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ (آج) جمعہ سے سماعت کرے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر