غلط پالیسیوں سے نوجوانوں کا ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے :حافظ نعیم الرحمٰن

غلط پالیسیوں سے نوجوانوں کا ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے :حافظ نعیم الرحمٰن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)صدر متحدہ مجلس عمل کراچی و حلقہ این اے 250کے نامزد امیدوار حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کی غلط پالیسوں کے نتیجے میں نوجوانوں کا ٹیلنٹ ضائع ہورہا ہے ،ہمارے ہاں میر ٹ کا استحصال کیا جارہا ہے اور اسپورٹس فیڈریشن اس بات میں دلچسپی نہیں رکھتی ،نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں، نوجوان طبقہ میرٹ کے نظام کو صاف و شفاف بنانے کے لیے اہل اور دیانت دار قیادت کو سپورٹ کرے اور 25جولائی کو ایم ایم اے کے انتخابی نشان کتاب پر مہر لگاکر مجلس عمل کو کامیاب بنائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع غربی میں حلقہ انتخاب این اے 250اور پی ایس 120میں ’’اسپورٹس کنونشن ‘‘ سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔کنونشن سے نائب امیر جماعت اسلامی کراچی محمد اسحاق خان اور امیدوار پی ایس 120عبد الرزاق خان نے بھی خطاب کیا۔کنونشن میں ضلع غربی سے کرکٹ اور فٹبال ٹیموں سے تعلق رکھنے والے نوجوان کھلاڑیوں نے شرکت کی۔حافظ نعیم الرحمن نے نوجوان کھلاڑیوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلع غربی میں اس وقت بھی ہمارے پاس انٹر نیشنل لیول کے کھلاڑی موجود ہیں۔حکومت کی غلط پالیسوں کے نتیجے میں نوجوانوں کاٹیلنٹ ضائع کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان ہی ملک کا حقیقی اصل سرمایہ ہیں اور خاص کر اسپورٹس مین ان نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہیں جو زندگی کی دوڑ میں کمزور ہوتے ہیں۔کھلاڑی چاہیے جتنا بھی تھک جائے وہ اپنے مقصد کو حاصل کر کے ہی رہتا ہے۔نوجوانوں سے درخواست کرتا ہوں کہ اس ملک میں میرٹ کا نظام چاہتے ہو تو ایماندار قیادت کا ساتھ دیں تاکہ نوجوانوں کے لیے اسپورٹس کے میدان میں کام کریں اور فٹبال کو انٹرنیشنل لیول پر پہنچائیں۔ آج متحدہ مجلس عمل کے کھلاڑی میدان میں موجود ہیں جس کے امیدوار کرپشن سے پاک دیانتدار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کے کھلاڑیوں کے لیے فٹبال کھیلنے کے لیے مواقع نہیں ہیں ،کھیل کے میدانوں کو آباد کرنے بجائے کچرا کنڈیوں کا ڈھیر بنادیا گیا ہے۔ہم اقتدار میںآکر ہر علاقے میں خوبصورت کھیل کا میدان آباد کرائیں گے۔عبدالرزاق خان نے کہاکہ میرے دور نظامت میں میڑوول کے اندر ایک بڑا میدان تیار کیا گیا جو آج بھی قائم ہے اس طرح ہم نوجوان کھلاڑیوں کے مواقع فراہم کرتے رہیں گے۔میٹروول سے آج بھی ہمارے پاس قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی انور علی موجود ہیں۔ضلع غربی میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے مگر حکمرنوں کی لوٹ کھسوٹ نے ملک کو تباہ کردیا ہے۔ میں نوجوانوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ خود کھیل کے میدانوں سے واقف ہیں کہ ان کا حکومت نے کیا حال کر کے رکھا ہے اسپورٹس مین ایک آواز بن کر متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں کا ساتھ دیں توان شاء4 اللہ ہمارے نوجوانون کو یورپ سے بہترین طرز کے میدان فراہم کریں گے۔#