مدثر ہلاکت کیس‘ تھانہ صدر قصور کے ایس ایچ او سے جواب طلب

مدثر ہلاکت کیس‘ تھانہ صدر قصور کے ایس ایچ او سے جواب طلب

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے قصور میں مدثرنامی نوجوان کی جعلی پولیس مقابلہ میں ہلاکت کے مقدمہ میں نامزد ملزم امانت کی درخواست ضمانت پر تھانہ صدر قصور کے ایس ایچ او سے جواب طلب کر لیا۔جسٹس انوار الحق نے ملزم پولیس اہلکار امانت کی درخواست پر سماعت کی،ملزم کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیاکہ اس کا کسی قسم کے پولیس مقابلے میں کوئی کردار نہیں،بڑے پولیس افسران نے خود کو بچانے کے لئے اسے بلاجواز مقدمہ میں نامزد کیا،ملزم نے استدعا کی کہ عدالت ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرکے رہا کرنے کا حکم دے جس پر عدالت نے تھانہ صدر قصور کے ایس ایچ او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا،قصور میں ایک معصوم بچی سے بداخلاقی اور اس کے قتل کے شبہ میں مدثر کو مبینہ طور پرجعلی پولیس میں قتل کیا گیا تھا۔

مدثر ہلاکت کیس

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...