کراچی ، مجلس عمل کے تحت 15جولائی کو جلسہ عام کی تیاریاں

کراچی ، مجلس عمل کے تحت 15جولائی کو جلسہ عام کی تیاریاں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مجلس عمل کے تحت کراچی میں اتوار 15جولائی کو 3بجے دن حسن اسکوائر مین یونیورسٹی روڈپرہونے والے عظیم الشان ’’جلسہ عام ‘‘کی تیاریاں اور انتظامات تیزی سے جاری ہیں۔ مجلس عمل کے قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان اپنی انتخابی مہم اور رابطہ عوام مہم کے ساتھ ساتھ جلسے عام کے سلسلے میں بھی عوام سے رابطہ اور ان کو جلسے میں شر کت کی دعوت دی جا رہی ہے۔ جلسہ عام کے لیے ہزاروں کی تعداد میں ہینڈ بلز بھی تیارکیے جا چکے ہیں جو رابطہ عوام مہم کے دوران شہریوں میں تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ جبکہ شہر بھر میں بڑی تعداد میں جلسے عام کے بینرز آویزاں اورپوسٹر چسپاں کردیئے گئے ہیں۔جلسے عام میں عوام کی بڑی تعداد میں شر کت کے پیش نظر بڑے پیمانے پر انتظامات اور تیاریاں کی جا رہی ہیں اور مختلف برادر تنظیموں اور مجلس عمل میں شامل جماعتوں کے رہنما، ذمہ داران اور کارکنان مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد سے رابطے کررہے ہیں اوران کو جلسہ عام میں شرکت کی دعوت دی جارہی ہے۔ جلسہ عام سے متحدہ مجلس عمل کے مرکزی صدر مولانا فضل الرحمن نائب صدر سینیٹر سراج الحق ، شاہ اویس نورانی ، علامہ ساجد نقوی ، پروفیسر ساجد میر ، مرکزی جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ سمیت دیگر قائدین اوررہنماء4 خطاب کر یں گے۔ دریں اثناء4 جلسہ عام کے سلسلے میں تشکیل دی گئی انتظامی کمیٹی کا اجلاس ادارہ نور حق میں منعقدہوا جس میں تمام اضلاع کے ذمہ داران اور ذیلی کمیٹیوں کے انچارجز نے شر کت کی۔ اجلاس میں جلسہ عام کی تیاریاں اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور اب تک کی جانے والی کوششوں اور تیاریوں کی رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس میں جلسہ عام کی تزین و آرائش ، اسٹیج کی تیاری ، سیکوریٹی ، ٹریفک کنٹرول اور کار پارکنگ کے انتظامات کے سلسلے میں ذیلی کمیٹیو ں کے انچارجز اور اضلاع کے ذمہ داران کو ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...