سیاسی جماعتوں میں بادشاہت کا نظام قائم ہے،ڈاکٹرایس ایم ضمیر

سیاسی جماعتوں میں بادشاہت کا نظام قائم ہے،ڈاکٹرایس ایم ضمیر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان عوامی تحریک مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر ایس ایم ضمیر نے کہا ہے کہ مفاد پرست سیاسی لوٹے اور جماعتیں پھر سے قوم کو بے وقوف بنانے کے لیے میدان میں ہیں ۔ نام نہاد جمہوری سیاسی پارٹیوں کی جانب سے اپنی نااہل اولادوں کو بھی قوم پر مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ہم قومی سطح پر پاکستان تحریک انصاف ، صوبائی جی ڈی اے ، سندھ شہری علاقوں میں پی ایس پی کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں جمعرات کو میڈم شیرولیکا ، لیاقت کاظمی ، لئیق اختر راجپوت کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد جمہوری سیاسی پارٹیوں نے خاندانی بادشاہت کا نظام قائم کر رکھا ہے اور وہ اپنی نااہل اولادوں کو بھی قوم پر مسلط کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ مذہبی لسانی پارٹیوں نے قوم کو مسلکوں ، فرقوں ، زبان اور لسانیت کے نام پر تقسیم کر دیا ہے۔ جس سے قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا پاکستان واضح طور پر دو حصوں میں تقسیم ہو چکا ہے۔ ایک غریب کا پاکستان اور دوسرا مراعاتی یافتہ جاگیرداروں اور لٹیروں کا پاکستان ہے۔ شہری وڈیروں کا گریبان پکڑ کر اپنے حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ پاکستان عوامی تحریک نے الیکشن سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ۔ ہمارے تمام ساتھیوں کے سوچ بچار کے بعد اس نتیجے پر پہنچیں ہیں کہ کوئی سیاسی کارکن بھی قوم کو اس اہم فیصلے کن مرحلے پر تنہا نہیں چھوڑ سکتا اور ہمیں اپنے ووٹ کی طاقت سے ان جمہوری ، ترقی پسند لبرل قوتوں کا ساتھ دینا چاہئے ۔ پاکستان عوامی تحریک نے قومی سطح پر پاکستان انصاف اور سندھ صوبائی جی ڈی اے اور سندھ کے شہری علاقوں میں پی ایس پی کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔ اس کے علاوہ اندرون سندھ او رپنجاب میں پاکستان عوامی تحریک کے امیدوارن بھی موٹر سائیکل کے نشان پر انتخابات لڑ رہے ہیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...