کراچی ، عبداللہ حسین ہارون کاپورٹ قاسم اتھارٹی کا دورہ

کراچی ، عبداللہ حسین ہارون کاپورٹ قاسم اتھارٹی کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے سمندری امور ، عبداللہ حسین ہارون نے پورٹ قاسم اتھارٹی کا دورہ کیا،جہاں چیئر مین پورٹ قاسم اتھارٹی ، اسد رفیع چاندنا اور ان کی ٹیم نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر پی کیو اے کے چیئرمین نے وفاقی وزیر کو تمام تر جاری امور اور مستقبل میں اٹھائے جانے والے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا۔وفاقی وزیر نے ان کاوشوں کو سراہا اور ملک کی مستقبل کی ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے طویل المدت منصوبہ بندی کے تحت کام کرنے پر بھی زور دیا۔ترجمان کے مطابق چیئر مین پی کیو اے نے اس موقع پر ادارے کے ایک انرجی حب کے طور پر ابھرنے کی بھرپور صلاحیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ یہ ادارہ LNG کے مزید ٹرمینلز کے قیام کے ذریعے نہ صرف ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرے گا بلکہ ساتھ ہی ملک کے کول فائر پاور پلانٹس کو کوئلے کی ترسیل کا بھی مرکز بنے گا۔وفاقی وزیر نے ان تمام کوششوں کی تعریف کی اور LNG ٹرمینلز کے لیے فعال اور مخصوص متبادل چینلزتیار کرنے کی ضرورت سے آگاہ کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے پی کیو اے کے تحت " گرین پورٹ انیشیئیٹیو" کا افتتاح کرتے ہوئے ہوئے ایک پودا بھی لگایااور پی کیو اے کے اس عمل کو ایک انتہائی مثبت قدم قرار دیا۔بعد ازاں ،وفاقی وزیر کو ٹرمینلز کا دورہ کرایا گیا جہاں انہیں پورٹ کے کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ۔اس دورے کا اختتام پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل (PIBT) پر ہوا جہاں وفاقی وزیر نے کول ہینڈلنگ کے حوالے سے دستیاب فن مہارت کی سہولیات کا مشاہدہ کیا ۔