عوام مجلس عمل کے نمائندوں کو کامیاب بنائیں،ممتازسہتو

عوام مجلس عمل کے نمائندوں کو کامیاب بنائیں،ممتازسہتو

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری و مجلس عمل کے پی ایس 89 پر امیدوار ممتاز حسین سہتو نے کہا ہے کہ نوجون پاکستان کا مستقبل ہیں، ان کو روزگار اور کھیلوں سمیت مثبت سرگرمیوں کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ مگر کرپٹ و نا اہل قیادت کی وجہ سے نوجوان ڈگریاں لیے در در کی ٹھوکریں اور کھیلوں کے میدانوں سے محروم ہیں۔ عوام کی تفریح کیلئے قائم پارکوں پر بھی چائنہ کٹنگ مافیا کا قبضہ ہے۔ نوجوان اپنے حقوق اور ملک کے بہتر مستقبل کیلئے 25 جولائی کو مجلس عمل کے نمائندوں کو کامیاب بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے داؤد چالی ریڈیو پاکستان گراؤنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا نوجوان ملت کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ ہر تحریک میں نوجوانوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ مجلس عمل اقتدار میں آکر نہ صرف کرکٹ سمیت مثبت سرگرمیوں کو فروغ بلکہ ہر شعبہ میں نوجوانوں کو نمائندگی دے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...