انتخابات پی پی اور ن لیگ کی سیاسی موت ہونگے،محمود مولوی

انتخابات پی پی اور ن لیگ کی سیاسی موت ہونگے،محمود مولوی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے حلقہ این اے 255 کے نامزد امیدوار محمود مولوی نے اپنے حلقے میں انتخابی مہم کے دوران الیکشن آفس میں پی ٹی آئی کارکنان اور عہدیداران سے ملاقات کی۔ اس دوران حلقہ پی ایس 127کے نامزد امیدوار عرفان محبوب جیلانی بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ پی ٹی آئی کارکنان سے بات چیت کے دوران محمود مولوی نے کہا کہ آنے والے انتخابات پی پی اور ن لیگ کی سیاسی موت ثابت ہوں گے۔ ن لیگ اور پی پی نے پہلے بھی عوام کے لیے کوئی قابل ذکر کام نہیں کیے۔ آج بھی عوام سوا ل کرتے ہیں تو ن لیگ اور پی پی والوں کے پاس کوئی جواب نہیں ہوتا۔ ن لیگ اور پی پی سیاسی پارٹیاں نہیں بلکہ کرپٹ لوگوں کے دو گروہ ہیں۔ اگر ووٹرز کی غفلت سے آئندہ بھی ان میں سے کچھ کو اقتدار ملا تو اپنی جیبیں بھرنے کے سوا اور کچھ نہیں کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف ملک بھر سے بھاری مینڈیٹ سے کامیاب ہوگی۔ ہمارے حلقے میں جتنے بھی مسائل ہیں، اقتدار میں آکر انہیں حل کریں گے۔ عوام کو تحریک انصاف کی قیادت بہترین معیارِ زندگی کی طرف لے کر جائے گی۔

Ba

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...