چائنا کٹنگ سے متعلق درخواست سماعت کے لیئے منظور

چائنا کٹنگ سے متعلق درخواست سماعت کے لیئے منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے گلستان جوہر میں سرکاری محکموں کی ملی بھگت سے چائنا کٹنگ سے متعلق درخواست سماعت کے لیئے منظور کرلی۔ دو رکنی بینچ کے روبرو گلستان جوہر میں سرکاری محکموں کی ملی بھگت سے چائنا کٹنگ سے متعلق سماعت ہوئی۔ دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا بلاک 6 میں 120 گز کے پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کی جارہی ہے۔ معاملہ اہم نوعیت کا ہے فوری سماعت کی جائے۔سپریم کورٹ بلاک 6 کے 404 الاٹیز کے کیس میں کھلی نیلامی کا حکم دے چکی ہے۔ بلاک 6 میں غیر قانونی الاٹمنٹ پر نیب پہلے ہی ڈی جی ناصر عباس کو گرفتار کرچکا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے سمیع صدیقی ، سید ارشد عباس اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد اسلم اب بھی الاٹمنٹ کررہے ہیں۔ عدالت نے سماعت کے لئے 18 جولائی کی تاریخ مقرر کردی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...