سندھ پولیس کی کارروائیاں 58ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

سندھ پولیس کی کارروائیاں 58ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (کرائم رپورٹر)ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں02 پولیس مقابلوں سمیت علاقہ گشت ،پکٹنگ جیسے اقدامات کی بدولت سندھ پولیس نے38مفرور اور17 اشتہاریوں سمیت مجموعی طور پر58ملزمان کو گرفتار کرکے01 کلاشنکو ف،01 پستول بمعہ راؤنڈز01 ہینڈگر نیڈاورمو ٹرسا ئیکل برآمدکی۔تفصیلات کے مطابقکراچی پولیس نے 07اشتہاریوں سمیت05مفرواور 03ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتا رکر کے01 گر نیڈ 01 کلاشنکو ف بمعہ راؤنڈز01 پستول بمعہ راؤنڈزاورمو ٹرسا ئیکل برآمدکی۔حیدرآباد پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائی کرکے05شتہاریوں22مفروملز مان کو گرفتار کر کر لیا۔ میر پور خا ص پولیس نے دوران جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں میں 02 مفرور ملزمان کو گرفتا رکر لیا۔سکھر پولیس نے پر جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائی کرکے07 مفرور03اشتہاری ملز ما ن کو گرفتار کر لیا۔ لا ڑکانہ پولیس نے دوران جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں میں 02 مفرور02شتہاری ملزمان گرفتا رکر لیے۔ترجمان سندھ پولیس کیمطابق گرفتار ملزمان سے متعلقہ پولیس تفتیش کر رہی ہے اور انکے دیگر ساتھیوں اور گروہوں کیخلاف پولیس کی خصوصی ٹیمز کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ٓٓآئی جی سندھ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ پو لیس ر ینج/ڈسٹرکٹس/زونز کی سطح پر جرا ئم کیخلا ف پو لیس آپریشنز میں مزید تیزی لا ئی جائے اور مختلف نوعیت کی وارداتوں میں ملوث گروہوں ،ان کے کارندوں اور سرپرستوں کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے تمام تر اقدامات کو غیرمعمو لی بنایا جائے ۔مز یدبراں انہوں نے کہاکہ کہ مختلف مقدمات میں اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کو ناصرف یقینی بنایا جائے بلکہ ایسے ملزمان کے ناموں کا رجسٹر نمبر04میں اندراج بھی لازمی کیا جائے۔