نوشہرو فیروز: غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2 افراد قتل

نوشہرو فیروز: غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2 افراد قتل

نوشہروفیروز (خصوصی نامہ نگار)نوشہروز فیروز میں سیاہ کاری کے الزام میں خاتون سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق نوشہرو فیروز میں دریا خان مری کے قریب سیاہ کاری کے الزام میں خاتون سمیت دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقتول لڑکے کے اغوا کی اطلاع پر پولیس نے گوٹھ بیرکی میں چھاپہ مارا، جہاں سے لڑکے اور لڑکی کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ ملزمان نے دونوں کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کیا۔واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے یوئے چار ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا ہے۔

Back to Conversion Tool

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...