بلوچستان پولیس اور کیسکو کا ڈیمز کی تعمیر کے لیے فنڈز دینے کا اعلان

بلوچستان پولیس اور کیسکو کا ڈیمز کی تعمیر کے لیے فنڈز دینے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کو ئٹہ (آ ئی این پی)بلوچستان پولیس اورکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیرکے لئے فنڈز دینے کا اعلان کر دیا۔ جمعرات کو ترجمان کیسکو کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو انجینئر عطا اللہ بھٹہ کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہواجس میں فیصلہ کیا گیا کہ کیسکو افسران کی دو جبکہ ملازمین کی ایک روز کی تنخواہ دیامربھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے دی جائے گی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو افسر کیسکوانجینئرعطا اللہ بھٹہ نے کہاکہ ڈیمز کی تعمیر کے فنڈ میں حصہ لینے کا فیصلہ قوم کے وسیع تر مفاد میں کیا،اس وقت پانی ذخیرہ کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈیموں کی ضرورت ہے آل پاکستان واپڈاہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی محمدرمضان اچکزئی نے پانی کی ضرورت اورڈیم کی تعمیر وافادیت پر روشنی ڈالیجب کہ آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ کی ہدایت پر محکمہ پولیس کے آفیسران نے دو دن کی تنخواہوں جبکہ جوانوں کی ایک دن کی تنخواہ ڈیم کی تعمیر میں دینے کا اعلان کیا،محکمہ پولیس کے آفیسران اورجوانوں کی دو دن اور ایک دن کی تنخواہ مجموعی طور پر3کروڑ سے زائد بنتی ہے، محکمہ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تنخواہ دیا مر بھاشااور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے قائم کردہ فنڈ سے میں جمع کروائیں گے۔
فنڈ