چینول بنگیال ،اراضی کے تنازع پر دو گرپوں میں فائرنگ،4افراد جاں بحق

چینول بنگیال ،اراضی کے تنازع پر دو گرپوں میں فائرنگ،4افراد جاں بحق

اسلام آباد (آئی این پی) تھانہ کورال کے علاقے چینول بنگیال میں اراضی کے تنازعہ پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق جبکہ 3افراد زخمی ہوگئے‘ زخمیوں کو پمز منتقل کیا گیا جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں پولیس نے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے پمز منتقل کردیں۔ دیہی علاقہ ہونے کی وجہ سے پولیس تاخیر سے پہنچی جس کی وجہ سے ملزمان علاقے سے فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو علی الصبح تھانہ کورال کے علاقے چینول بنگیال میں اراضی کے تنازعہ پر دو گروپوں میں جھگڑا ہوا ،اس دوران دونوں گروپوں کی طرف سے فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالوں کی چوہدری خورشید نامی شخص کے گارڈ جن کی شناخت شیخ یاسر‘ عبدالغنی اور رحیم کے نام سے ہوئی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔ فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوئے ۔ پولیس اطلاع ملنے کے باوجود تاخیر سے پہنچی جس کی وجہ سے ملزمان موقع سے فرار ہوگئے اور زخمیوں کوپمز منتقل کیا جبکہ پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے پمز منتقل کیں۔ پولیس ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے مختلف علاقوں میں چھاپے ماررہی ہے اور تمام علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

جاں بحق

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر