ن لیگ کی جڑیں عوام میں ہیں ،جمشید خان مہمند

ن لیگ کی جڑیں عوام میں ہیں ،جمشید خان مہمند

شیرگڑھ(نامہ نگار)سابق ایم پی اے اور پی کے 55اور این اے 22سے پاکستان مسلم لیگ کے نامزد امیدوار جمشید خان مہمند نے کہا ہے کہ 25جولائی کوعوام ایک بار پھر مسلم لیگ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرکے مرکز اور چاروں صوبوں میں حکومت بنائیگی مخالفین خوش فہمی میں نہ رہے آنے والا دور ایک بار پھر مسلم لیگ کا ہوگا عوام مسلم لیگ اور نواز شریف کے ساتھ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ پاکستان کا خالق جماعت اور استحکام پاکستان کی ضمانت ہے مسلم لیگ کے قائد نواز شریف پاکستانی عوام کی دھڑکن بن چکا ہے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانا مسلم لیگ کا کارنامہ ہے مسلم لیگ نے اپنے دور حکومت میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا اور موٹر ویز بنا کر چاروں صوبوں کو ایک دوسرے کے قریب لایا انہوں نے کہا کہ نواز شریف قوم کا ہیرو ہے آئندہ الیکشن میں ایک بار پھر مسلم لیگ کامیابی حاصل کرکے مرکز اور چاروں صوبوں میں حکومت بنائیگی

Back to Conversion

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...