پر امن انتخابات کیلئے تمام محکمے اپنی زمہ داری احسن طریقے سے نبھائیں :ڈپٹی کمشنر دیربالا
پشاور( سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنردیر بالا محمد عرفان اللہ محسود نے ہدایت کی ہے کہ آئندہ عام انتخابات 2018 کے پر امن انعقاد کیلئے تمام متعلقہ محکمے اپنے فرائض اور ذمہ دار یاں احسن طریقے سے نبھائیں تاکہ ضلع میں امن امان برقرار رہے اور انتخابات کے دوران کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہو۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر دیر بالا کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شرینگل سید علی رضا شاہ کی زیر صدارت ان کے دفتر میں ایک خصوصی اجلاس منعقدہ ہوا جس میں ڈی ایس پی شرینگل اور تحصیلدار شرینگل سمیت ASDEOs نے شرکت کی ۔اجلاس میں ASDEOs کے ساتھ تمام پولنگ سٹیشنوں کی فہرست پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ محکمہ پولیس کو پولنگ سٹیشنوں پر سیکورٹی برقرار رکھنے کیلئے خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا اور ہدایت کی گئی کہ اسلحہ کی نمائش پرہرجگہ کڑی نظر رکھی جائے تاکہ انتخابات کا پوراعمل پر امن انداز میں سرانجام پائے ۔