درگئی مالاکنڈکانوجوان پشاور میں بجلی کرنٹ لگنے سے جا ں بحق
بٹ خیلہ (بیورورپورٹ) درگئی مالاکنڈکانوجوان پشاورمیں بجلی کرنٹ لگنے سے جا ں بحق نعش گاؤں پہنچتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا ۔تفصیلات کے مطابق مالاکنڈایجنسی گاؤں درگئی کوایک نوجوان عبدالغفار جوپشاورمیں جرنیٹر فروخت کرنے کاکاروبارکرتاتھا گزشتہ روز گودام میں کام کے دوارن بجلی کے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوچکاہے متوفی کے نعش گاؤں پہنچتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا متوفی عبدالغفار بٹ خیلہ بازارکے معروف کاروباری شخصیت پاپولرسی این جی کے مالک حاجی فضل مالک حاجی عبدالخالق کے بھانجے جبکہ ڈیزائن پیلس کے مالک سابق تحصیل کونسلر پی پی پی کے راہنماحاجی محمداسرارکے دامادتھے ۔نمازجنازے میں ہزاروں کے تعدادمیں لوگوں نے شرکت کی ۔۔۔نوٹ:مذکورہ خبرکے ساتھ فوٹوبھی شامل ہے۔۔۔۔۔