ہماری جنگ بے روزگاری،مہنگائی اورمغربی تہذیب کیخلاف ہے،حاجی غلام علی

ہماری جنگ بے روزگاری،مہنگائی اورمغربی تہذیب کیخلاف ہے،حاجی غلام علی

پشاور(سٹی رپورٹر)جے یوآئی کے مرکزی رہنماومتحدمجلس عمل کے نامزدامیدواربرائے این اے27حاجی غلام علی نے کہاہے کہ ہماری جنگ بے روزگاری،مہنگائی اورمغربی تہذیب کیخلاف ہے،جس کے خاتمہ تک ہماری جدوجہد جاری رہیں گی،عوام کے ووٹ کی طاقت سے بے روزگاری،مہنگائی اورمغربی تہذیب کوجڑسے اکھاڑپھینکیں گے،عوام 25جولائی کواس کارخیرمیں ایم ایم اے کے امیدواروں کاساتھ دیں،ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزچارپریزہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا،اس موقع پرایم ایم اے کے امیدوارآصف اقبال داؤدزئی،جے یوآئی کے مرکزی سیکرٹری مالیات شمس الرحمان شمسی اوردیگرقائدین نے بھی اپنے خیالات کااظہارکیا،حاجی غلام علی نے کہاکہ گزشتہ پانچ سال خیبرپختونخواکی تاریخ کا سیاہ ترین دورتھا،سیاسی نابالغوں نے خیبرپختونخواکی معیشت کوتباہی کے دہانے پرپہنچایاہے،صوبے کی پسماندگی اوربے روزگاری میں کئی گنا اضافہ ہوا،صوبہ کھربوں روپے کامقروض ہوگیاہے،صوبے میں ہرطرف بے روزگارنوجوانوں کاسمندرنظرآئیگا،نوجوان ملازمت کی خاطر ہاتھوں میں ڈگریاں لیکردردرکی ٹھوکریں کھارہے ہیں،اکسویں صدی کے اس ترقی یافتہ دورمیں جہاں دنیاچانداورتاروں سے آگے نکل گئی ہے خیبرپختونخواکے متعددعلاقے آج بھی گیس،بجلی،پینے کے صاف پانی اوردیگربنیادی سہولیات سے محروم ہیں،ایم ایم اے کے دوراقتدارکے بعدنواحی علاقہ جات پرتوجہ نہیں دی گئی،نوجوانوں کواسلام تعلیمات کی بجائے مغربی تہذیب،فحاشی،بے حیائی اورعریانی کی طرف مائل کیاجارہاہے،حاجی غلام علی نے خیبرپختونخواخصوصاًپشاوراوراین اے27کے عوام سے پرزوراپیل کی ہے کہ 25جولائی2018کوکتاب پرمہرلگاکربے روزگاری،مہنگائی اورمغربی تہذیب کیخلاف علم بغاوت بلندکریں،ایم ایم اے ہی صوبے کی معاشی بدحالی ،بے روزگاری،مہنگائی،مغربی تہذیب اورمعاشرتی برائیوں کاخاتمہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر