ڈیرہ ،ضلعی ڈرگ انسپکٹر نے 2 ادویات کی دکانوں کو سیل کردیا

ڈیرہ ،ضلعی ڈرگ انسپکٹر نے 2 ادویات کی دکانوں کو سیل کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)ضلعی ڈرگ انسپکٹر عمران خان برکی نے بنوں چونگی کے قریب 2دوافروشوں کی دکانوں کوسیل کردیا‘یہ دوافروش غیررجسٹرڈادویات فروخت کر رہے تھے ۔ ضلعی ڈرگ انسپکٹر نے دوافروشوں پر زودیاکہ وہ ہمیشہ معیار ی ادویات مقامی ڈسٹری بیوٹر سے خریدکیاکریں ۔ ڈرگ انسپکٹر نے چیکنگ کے دوران متعدد دوافروشوں سے ادویات کے نمونے لے کر تجزیہ کے لیے لیبارٹری ارسال کردیے ۔ بعدمیں پاکستان کیمسٹ اینڈڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین ، ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری لطیف الرحمان کی قیادت میں دوافروشوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ڈرگ لائسنس کیٹگری سی پرصرف سیل فارم10روپے کی تجدید ہورہی ہے جبکہ کیٹگری بی پر بھی پرچون ڈرگ لائسنس کا اجراء کیاجارہاہے ۔انہوں نے واضح کیاکہ فارم10کے حامل ہول سیل حضرات نارکاٹکس ادویات فروخت نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے کہاکہ جعلی ادویات فروخت کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں جوکسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلاامتیاز ہر کسی کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے ۔ اب تک سینکڑوں دوافروشوں کے خلاف کیسز رجسٹرڈ کرکے مزید کاروائی کے لیے سیکرٹری صحت کو ارسال کرچکے ہیں ۔ دوافروش ڈاکٹرنسخے کے مطابق ادویات مریضوں کودیاکریں ۔ نشہ آور ادویات فروخت نہ کریں۔

Back t

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...