عدالتیں انصاف دیں تو سب ان کی عزت کریں ،مولا بخش چانڈیو

عدالتیں انصاف دیں تو سب ان کی عزت کریں ،مولا بخش چانڈیو

اسلام آباد(آئی این پی ) پیپلز پارٹی کے ترجمان مولا بخش چانڈیو نے کہاکہ نواز شریف اور مریم نواز کو عدالتوں نے مجرم قرار دیا ہے لیکن وہ اپنے ساتھ پوری فوج لے کر آرہے ہیں، عدالتیں انصاف فراہم کریں تو سب عدالتوں کی عزت کریں گے اور پیش بھی ہوں گے ،آصف زرداری اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قانون کا احترام کیا ہے اور خود کو قانون کے حوالے کیا ہے۔جمعرات کو مولا بخش چانڈیو نے پارلیمنٹ ہاس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر بھٹو تو پاکستان اکیلی وا پس آئی تھیں پھر بھی ان کو جیل میں بند کر دیا گیا۔نواز شریف کی واپسی پر امن و امان کے حوالے سے خدشات تو ہیں جس کیلئے نگران حکومت کواقدامات کرنا ہوں گے تاکہ صورتحال خراب نہ ہو۔ آصف زرداری اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قانون کا احترام کیا ہے اور خود کو قانون کے حوالے کیا ہے۔ اب بھی آصف زرداری عدالتوں کا احترام کریں گے اور قانون کے مطابق خود پر لگے الزامات کا سامنا کریں گے اور اپنا موقف پیش کریں گے۔

مولا بخش چانڈیو

مزید : پشاورصفحہ آخر