پبی ،اکبر پورہ پولیس کی کارروائی ،کار سے 3 کلاشنکوفیں وکارتوس برآمد

پبی ،اکبر پورہ پولیس کی کارروائی ،کار سے 3 کلاشنکوفیں وکارتوس برآمد

پبی ( نما ئندہ پاکستان)ا کبرپورہ پولیس کی کامیاب کاروائی موٹر کار سے 3عدد کلاشنکوف،14میگزین اور بھاری تعداد میں کارتوس برآمد۔۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر زاہد اللہ تفصیلات کے مطابق:۔DPO ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے بیان میں کہا سانحہ ہارون بلور کے بعد نوشہرہ میں سیکیورٹی ھائی الرٹ کر دی گئی ہیں تھانہ جات میں سفید پارچات میں اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے جلسے جلوسوں سے پہلے علاقے کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کرکے سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے مشکوک افراد پے کڑی نظر رکھی جائے گی انشاء اللہ الیکشن 2018کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کی پوری کوشش کی جائے گا۔DPO ڈاکٹر زاہد اللہ کی خصوصی ہدایات پر DSP پبی لقمان خان کی سربراہی میں SHO اکبر پورہ انور خان SI پر مشتمل ٹیم نے موٹر وے کے قریب سروس روڈ پر ناکہ بندی کی تھی کہ ایک مشکوک گاڑی نمبری BA7409 پشاور کو روکنے کا اشارہ کیا گیا پر وہ نہیں روکی پولیس نے گاڑی کا تعاقب کیاکچھ فاصلے پر جا کر کھیتوں میں گاڑی کو چھوڑ کرگھنے درختوں اور رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہو گئے موٹر کار کی تلاشی لینے پر اس کے ڈگی سے 3عدد کلاشنکوف 14عدد میگزین اور بھاری تعداد میں کارتوس بھی برآمد کرلی گئی جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوشش جاری ہیں

مزید : پشاورصفحہ آخر