سخاکوٹ ،درجنوں سیاسی خاندان مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہوکر پی ٹی آئی میں شامل

سخاکوٹ ،درجنوں سیاسی خاندان مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہوکر پی ٹی آئی میں شامل

سخاکوٹ( نمائندہ پاکستان) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 19ملاکنڈ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے سرکردہ کارکنوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اور نامزد اُمیدوار برائے صوبائی اسمبلی حاجی پیر مصور خان غازی کے حمایت کا اعلان کردیا ۔ شمولیت اور حمایت کا اعلان انہوں نے یونین کونسل درگئی ، یونین کونسل سخاکوٹ جدید اور یونین کونسل خرکی میں شمولیتی اجتماعات کے دوران کیا ۔ اجتماعات سے اُمیدوار صوبائی اسمبلی حاجی پیر مصور خان غازی ، ڈویژنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری یعقوب خان ، ممبر تحصیل کونسل حاجی افتخار خان ،کونسلر احسان اﷲ احسان ،خلیل خان ، انصاف یوتھ ونگ کے تحصیل صدر حارث ساگر ، یوسی سخاکوٹ جدید کے سابق صدر اعتبار خان ، یوسی درگئی کے سابق صدر اور کونسلر سرانجام خان اور دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔ اس موقع پر لاجبر خان ، خلیل خان ، صدام خان ،حسین خان ، اقبال خان اور توصیف خان سمیت درجنوں خاندان پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ۔ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے اُمیدوار صوبائی اسمبلی اور ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی پیر مصور خان غازی نے کہا کہ 25جولائی عام انتخابات کا دن نہیں بلکہ مخالفین اور کرپٹ سیاستدانوں کے لئے یوم احتساب ثابت ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ کردار ،کارکردگی اور شفاف سیاست کو فروغ دینے کے بل بوتے پر عام انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کرینگے اور مرکزسمیت صوبوں میں حکومتیں بنائینگے ۔ پیر مصور خان غازی نے کہا کہ عوام 25جولائی کو ووٹ کا صحیح استعمال کرکے سالہاسال سے رائج فرسودہ سیاسی نظام ، کرپشن ،لوٹ مار اور بے روزگاری کا خاتمہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ کے تینوں نشستوں پر پی ٹی آئی کے اُمیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر