اسلام آ با د ، الیکشن مہم کے دوران حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کیلئے سیکیورٹی الرٹ

اسلام آ با د ، الیکشن مہم کے دوران حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کیلئے ...

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی دارالحکومت میں الیکشن مہم کے دوران حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے سکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی میں اضافہ کرتے ہوئے گاڑیوں کی چیکنگ شروع کردی گئی‘ آئی جی اسلام آباد نے تمام سینئر افسران کو سکیورٹی کی نگرانی خود کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پٹرولنگ میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد جان محمد کی ہدایت پروفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی ہے اور تمام زونز کے ایس پیز سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لے رہے ہیں۔ ایس پی صدر ذیشان حیدر کی نگرانی میں پولیس ٹیموں نے صدر زون میں سنیپ چیکنگ شروع کردی ہے۔ سنیپ چیکنگ میں سننفرز کتوں کو بھی استعمال کیا جارہا ہے جبکہ مشکوک گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے ایس پی صدر ذیشان حیدر علاقے کی سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لے رہے ہیں دوسری طرف ایس پی سٹی محمد عامر نیازی کی نگرانی میں بھی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو سٹی زون میں گاڑیوں کی تلاشی لے رہی ہیں جبکہ اہم مقامات اور عوامی مقامات پر گشت بڑھا دیا گیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...