تیمرگرہ ،تالاش میں یوسی کونسلر ساتھیوں سمیت جے آئی میں شامل

تیمرگرہ ،تالاش میں یوسی کونسلر ساتھیوں سمیت جے آئی میں شامل

تیمرگرہ ( بیو رورپور ٹ )تالاش بخت بلندہ میں یوسی کونسلر داود خان اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شامل ہو گئے ،اس حوالے سے تالاش کے مضا فاتی علاقہ بخت بلندہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سابق صو با ئی وزیر خزانہ اور حلقہ پی کے 15 مظفرسید ایڈوکیٹ تھے،اپنے خطاب میں مظفرسید ایڈوکیٹ نے کہا کہ نے کہا ہ کہ آنے والا دور ایم ایم اے کا ہے ،عام انتخابات میں سیکولر قوتوں کا خا تمہ کرینگے ۔ 28میگاواٹ پر مشتمل کوٹو ہائیدل پاور پراجیکٹ ،تیمرگرہ بائی پاس ،پبلک لایبریری ،4ہزار سے زاید اساتذہ کی دیرلویر سے میرٹ پر بھرتی ،چکدرہ ٹو تیمرگرہ جی ٹی روڈ کی تعمیرجماعت اسلامی کے کارنامے ہیں،جلد تیمرگرہ میڈیکل کالج پر کام شروع ہو گا جس میں سینکڑوں افراد کو روز گار کے مواقع جبکہ علاج معالجے حوالئے سے سہولیات میں بہتری آئیگی ،تقریب سے متحدہ مجلس عمل کے صدر اور این اے 6دیرلویر سے امیدوارمولانا اسد اللہ ،کونسلر داود خان ،ممبرڈسٹر کٹ کونسل حاجی فضل قادر اور دیگر نے کہا کہ ملک میں حقیقی تبدیلی کے علمبردار متحدہ مجلس عمل ہے ،گزشتہ دور حکومت میں سود کی حرمت ،ناظرہ قرآن ،میگا ترقیا تی پرا جیکٹس مکمل کے ترقی اور اسلام پسندی کی بنیاد رکھ دی ہے ،ایم ایم اے گزشتہ کار کرد گی کی بنیاد پر کامیا بی حاصل کر کے صوبے میں اکثریتی جماعت بن کر اُبھری گی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر