مردان ،ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر مختلف بازاروں کا معائنہ اور قیمتوں کا جائزہ

مردان ،ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر مختلف بازاروں کا معائنہ اور قیمتوں کا جائزہ

مردان (بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مردان عمران خان نے مردان کے مختلف بازاروں میں بیکریوں کا معائنہ کیا اور وہاں پر صفائی کی صورتحال اور اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لیکر حالات کو تسلی بخش پایا۔ اسکے علاوہ انہوں نے پاکستان چوک میں فروٹس اور سبزیوں کے دکانوں کا بھی معائنہ کیااور خلاف وروزی کرنیوالے 3دکانداروں کو گراں فروشی پر گرفتار کرکے لاک اپ میں بند کیا۔اسکے علاوہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رستم عبد الصمد خٹک نے بھی رستم بازار کا دورہ کیا اور مختلف ہوٹلوں ، سبزی اور فروٹس کے دکانوں کو چیک کرکے گراں فروشوں کو بھاری جرمانہ کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر