ڈیرہ ،قمار بازی کی محفل الٹ دی گئی ،7 گرفتار

ڈیرہ ،قمار بازی کی محفل الٹ دی گئی ،7 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)سٹی پولیس نے لغاری گیٹ منشیات فروش سے ایک کلو سے زائد چرس برآمدکرلی‘کینٹ پولیس نے دین پو رمیں بلیرڈ کی دکان پر لگائے گئے جوئے کی محفل کو الٹ کر 7جواری رقم اوردانے سمیت دھر لیے ‘سٹی پولیس نے ایس ڈی او پیسکو کی رپورٹ پرگھر کے میٹرکو کارخانے میں لگاکرپیسکو کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ ایک شخص کے خلاف درج کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس نے لغاری گیٹ پرمنشیات کے خلاف کامیاب کاروائی کے دوران 1220گرام چرس برآمدکرکے منشیات فروش صابر محسود سکنہ جلیبی چوک کوگرفتارکرلیا ۔کینٹ پولیس نے دین پور میں بلیرڈ کی دکان میں لگائے گئے جوئے کی محفل کو الٹ کرفضل محمودمروت سکنہ محلہ خدمتگارنوالا ، عثمان ، اکرام ، طارق ، قدیم ، شہزاد اورغلام فرید کوگرفتارکرکے ان سے 9990روپے ، 2دانے برآمدکرلیے ۔ سٹی پولیس نے ایس ڈی او پیسکو فہیداحمد کی رپورٹ پرمحلہ نوازعلی میں گھر کے میٹر سے کارخانے کوچلانے اورواپڈاکومالی نقصان پہنچانے کا مقدمہ وسیم فاروق تبسم سکنہ محلہ مجاہدنگر کے خلاف درج کرلیا۔