اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ کی علماء کرام و آئمہ مساجدسے ملاقات

اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ کی علماء کرام و آئمہ مساجدسے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوہاٹ (بیورورپورٹ)اسسٹنٹ کمشنرکوہاٹ گل بانو نے مقامی علماء اکرام اور آئمہ مساجد سے ملاقات کی اوران سے عام انتخابات کے پرامن انعقاد میں اپنابھرپور کردار کرنے کی استدعا کی۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرگل بانو نے ڈسٹرکٹ خطیب مفتی شفیع اللہ کی سربراہی میں آنے والے کوہاٹ کے علماء اکرام اور آئمہ مساجدکے وفد سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ عام انتخابات کے پرامن انعقاد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے علماء کرام پر زور دیاکہ وہ عام انتخابات کے پرامن انعقاد میں ضلع انتظامیہ کے شانہ بشانہ رہتے ہوئے اپنا بھرپور کردار کریں اورمساجد میں جمعۃالمبارک کے خطبات کے دوران وہ عوام الناس میں ووٹ کی اہمیت اور اس قومی فریضہ کی ادائیگی کے لئے شعور اجاگر کریں۔گل بانوکاکہنا تھاکہ ضلع انتظامیہ کوہاٹ عام انتخابات کے پرامن انعقاد کے لئے پرعزم ہے تاہم اس میں تمام مکتبہ فکر کے افرادکا تعاون عموماََ جبکہ علماء و آئمہ اکرام کا خصوصاََ اہم ہوتا ہے۔علماء و آئمہ اکرام کے وفد نے اسسٹنٹ کمشنرکو اس ضمن میں اپنا بھرپور کراداکرنے کا یقین دلایا۔