25جولائی کو چوروں کے ہاتھوں میں اقتدار نہیں ہتھکڑیاں ہو گی :مشتاق احمد

25جولائی کو چوروں کے ہاتھوں میں اقتدار نہیں ہتھکڑیاں ہو گی :مشتاق احمد

رستم (نمائندہ پاکستان)جماعت اسلامی کے صوبائی امیر سینٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ 25جولائی اسلامی انقلاب کا دن ہوگا ،چوروں اور لٹیروں کے ہاتھوں میں اقتدار نہیں ہتکڑیاں ہوں گی ،کرپٹ ٹولہ حکومت کے ایوانوں میں نہیں سلاخوں کے پیچھے ہوگی ،عوامی عدالت ختم نبوت میں ترمیم کے مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچائی گی، پانامہ اور دبیے لیکس میں مجلس عمل کے کسی امیدوار کا نام نہیں، قبر کو سجدہ کرنے والے اقتدار میں آنے کے بعد مودی اور ٹرمپ کے آگے سجدہ کرئینگے ،امریکی غلاموں نے72سالوں سے پاکستانی عوام کو تعلیم ،صحت ،ترقی ،پینے کے صاف پانی ،بجلی اور روزگار سے محروم رکھا ،عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رستم میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جے یوآئی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا شجاع الملک ،این اے 20 کے اْمیدوار ڈاکٹر عطاالرحمان اور ابراہیم بلند نے بھی خطاب کیا ،سنیٹرمشتاق حمد خان نے کہا کہ سیکولر اور لبرل قوتیں کھلم کھلا اعلان کررہے ہیں اگر اقتدار مل گیا تو قران وسنت سپریم لاء اور اسلام پاکستان کا سرکاری مذہب نہیں ہوگا 25جولائی الیکشن نہیں انجمن غلامان امریکہ اور غلامان مصطفی کے درمیان نظریاتی اور تہذیبی جنگ ہوگی آنے والے الیکشن میں قوم امریکی غلاموں کے مقابلے میں غلامان مصطفی کیساتھ کھڑے ہوجائے ،انہوں نے کہا کہ مجلس عمل کے تمام امیدواروں سے خلف لیا ہے منتخب ہونے کے بعد صوبائی، قومی اسمبلی اور سینٹ میں عقیدہ ختم نبوت ،ناموس رسالت اور سودی نظام کے خلاف لڑائی لڑینگے ،پختونخوا کے خواتین علماء مساجد اور مدارس سے محبت کرنے والے ہیں الیکشن کے دن مردوں کیساتھ ساتھ خواتین بھی کتاب پر نشان لگانے کیلئے گھروں سے پردہ میں نکلے گی،انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے درخواست کرتے ہیں تمام قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کے خون کے ٹسٹ کرائے جائے جن اْمیدواروں کے خون میں شراب اور ائس پایا جائے تو انکو نااہل کیا جائے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر