صوابی میں ہارون بلور پر خودکش حملہ کیخلاف این یو او کا احتجاجی مظاہرہ

صوابی میں ہارون بلور پر خودکش حملہ کیخلاف این یو او کا احتجاجی مظاہرہ

صوابی( بیورورپورٹ)اے این پی کے رہنما اور پی کے 78سے امیدوار ہارون بلور پر خود کش حملے کے خلاف نیشنل یوتھ آرگنائزیشن ضلع صوابی کے زیر اہتمام صدر شاہد خان کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ ہوا مظاہرین نے صوابی مر دان روڈ بند رکھا جب کہ صوابی اور چھوٹا لاہور کے عدالتوں سے وکلا ء نے بائیکاٹ بھی جاری رکھا دریں اثناء اے این پی ضلع صوابی نے سانحہ پشاور کے سوگ میں تین روزہ سوگ منانے کا اعلان کیا اس دوران تمام تنظیمی اور دیگر پروگرامات معطل رہیں گے۔ضلعی صدر حاجی امیر الرحمن ، جنرل سیکرٹری محمد اسلام خان، تحصیل صدر اکمل خان، جنرل سیکرٹری نوابزادہ ، سابق ضلعی جنرل سیکرٹری امان خان لالا اور ضلعی تر جمان محمد رشید خان ایڈوکیٹ کے علاوہ کثیر تعداد میں کارکنوں نے منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں اس واقعہ کی شدید مذمت کر تے ہوئے ہارون بلور کی شہادت ملک و قوم کے لئے نقصان دہ اور صدمہ قرار دیا اور کہا کہ اے این پی کے کارکن اس قسم کے بزدلانہ واقعات کے باوجود اپنا مشن جاری رکھیں گے اس موقع پر محمد رشید ایڈوکیٹ نے اجتماعی دُعا کی۔اسی طرح اے این پی حلقہ پی کے 44کے زیر اہتمام جانس خان کاکا کی صدارت میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں یکہ توت دھماکے کی شدید مذمت کر تے ہوئے ہارون بلور اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر دکھ اور درد کااظہار کیا۔اور اللہ پاک سے شہداء کے لئے مغفرت کی دعا کی تعزیتی ریفرنس سے این اے 18کے امیدوارمحمد اسلام خان ، جانس خان کاکا ، نوجوان رہنما ارشد خان، ولید خان اور نثار پختونیار نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ باچا خان بابا اور خدائی خدمتگاروں نے ظلم کے خلاف آواز اُٹھاکر سامراجی دور میں اپنے خون کے نذرانے پیش کئے۔انہوں نے کہا کہ جب تک ایک پختون زندہ رہے گا تب تک پختون قوم کی بقاء ، حقوق ، ترقی اور خوشحالی کے لئے جنگ لڑتے رہیں گے#

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...