بونیر ،اشاعت التوحید کا آئندہ انتخابات میں اے این پی کی حمایت کا اعلان

بونیر ،اشاعت التوحید کا آئندہ انتخابات میں اے این پی کی حمایت کا اعلان

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) اشاعت التوحید کے مرکزی آمیر شیخ الخدیث ممتاز عالم دین مولانا طیب طاہری نے ایک روزہ دورہ بونیر کے دوران مدرسہ اشاعت التو حید وہ سنت ڈگر میں اپنے ہزاروں طلبہ کرام ،علماء کرام اور شاگردوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ائندہ ہونے والے 2018 کے الیکشن میں عوامی نیشنل پارٹی کی حمایت کا اعلان کیاہے ۔اشاعت التوحید کے کارکن بونیر کے تین صوبائی اور ایک قومی نشست پر اے این پی کے اامیدواروں کے لئے بھر پور انتحابی مہم چلائے ۔25 جولائی کے بعد ان کارکنوں کے خلاف بھرپو ر کاروائی کی جائے گی ،جنہوں نے الیکشن میں اے این پی کے امیدواروں کو سپورٹ کرنے کی بجائے کسی اور امیدوار کو سپورٹ کیاہے ۔ اشاعت التوحید وہ سنت کے ہزاروں کارکنوں سے این اے 9 کے امیدوار حاجی رووف خان ۔قیصرولی خان ۔افسر خان ۔میاں سید لائق باچا اور اشاعت التو حید کے ضلعی رہنماء مولنا محمد جمال نے بھی خطاب کئے ۔مولنا طیب طاہری نے کہا کہ ایم ایم اے کا مقصد اسلام نہیں اسلام اباد ہے ،جنہوں نے ہمیشہ دین کو دنیاں کے لئے استعمال کرکے دین کو نقصان پہنچایا ۔عوامی نینشل پارٹی کے عبدالغفار عرف باچا خان نے ہمیشہ علماء کرام سے مشورہ کرکے تحریک کو چلایا ۔موجودہ دور میں عوامی نیشنل پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جنہوں نے پختون قوم کے لئے بیش بہا قربانی دی ۔دینی جماعتوں نے ہمیشہ عوام سے اسلام اور شریعت کے نام پر ووٹ لیکر اسلام کے لئے کچھ نہیں کیا ۔اشاعت التو حید وہ سنت نے بونیر میں اے این پی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیاہے ۔اور انشاء اللہ 25 جولائی کو اے این پی کے تین صوبائی اور ایک قومی نشست پر کامیابی حاصل کرے گی ۔اے این پی کے امیدواروں نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ الیکشن میں حمایت کرنے پر اشاعت التو حید وہ سنت کے مرکزی امیر کے مشکور ہیں ۔ہم انتحابات کے بعد بھی اشاعت التو حید وہ سنت کے ساتھ شانہ بشانہ ہوں گے ۔دین اسلام اور شریعت کے لئے اشاعت التو حید وہ سنت کی قربانیاں کسی سے پو شید ہ نہیں ہے ۔انہوں نے معاشرہ سے غلط رسومات بدعات کے خاتمہ کے لئے جو محنت کی ہے ۔انشاء اللہ اے این پی اسکی بھر پور حمایت کرے گی ۔

Back t

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...