پیپلز پارٹی کرم کے سابق صدر حامد طوری کی دوسری برسی منائی گئی

پیپلز پارٹی کرم کے سابق صدر حامد طوری کی دوسری برسی منائی گئی

پاراچنار(نمائندہ پاکستان)پیپلز پارٹی کرم کے سابق صدر حامد طوری کی دوسری برسی منائی گئی طوری ہاوس شبلان میں منعقدہ تقریب میں پیپلز پارٹی کرم کے صدر حاجی جمیل حسین پارٹی رہنماوں کارکنوں کے علاوہ قبائلی عمائدین نے بھی شرکت کی اس موقع پر اپنے خطاب میں پی پی پی کرم کے صدر حاجی جمیل حسین طور ی ،پی ایس ایف کے صدر عرفان حیدر ، تنویر حسین اور پیپلزیوتھ کے صدر زاہد حسین نے کہا کہ قبائلی علاقوں سے ایف سی آر جیسے کالے قانون کو ختم کرنے میں شہید حامد طوری کی کوششیں اور خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں انہوں نے ہمیشہ پسماندہ قبائلی علاقوں کی ترقی اور فرسودہ نظام کے خاتمے کیلئے آواز اٹھائی رہنماوں کا کہنا تھا کہ حامد طوری کے قتل کے حوالے سے تشکیل کردہ جے آئی ٹی سست روی کا شکار ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حامد طوری کے قاتلوں کو جلد از جلد بے نقاب کرکے عبرتناک سزا دی جائے تقریب کے اختتام پر شہید کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...